11 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ افغانستان پر مغرب کی لشکر کشی کا مقصد مشرقی بلاک منجملہ روس اور چین پر تسلط حاصل کرنا ہے۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج جنوبی صوبے ہرمزگان کے ساحلی شہر بندر جاسک میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مغربی ممالک نے علاقے کے ملکوں پر تسلط حاصل کرنے کے لئے افغانستان پر لشکرکشی کی ہے اور افغانستان میں امن و سلامتی قائم کرنے کے ان کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ مغربی ملکوں نے ہمارے علاقے میں طرح طرح کے فوجی ساز و سامان اور ہتھیار تعینات کررکھے ہیں اور یہ دعوے کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں ان کے مفادات ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے علاقے کے ملکوں پر امریکہ اور اسکے مغربی اتحادیوں کی لشکر کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادی علاقے میں اختلافات اور جنگ پھیلاتے ہیں اور ان سازشوں سے ان کا ایک ھدف علاقائي ملکوں کو بھاری قیمتوں پر ہتھیار فروخت کرنا ہے۔

انہوں نے ایران کو ترقی دلانے اور آباد کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری بنیاد ذمہ داری ایران کو ترقی سے ہمکنار کرنا ہے۔ صدر احمدی نژاد ساحلی شہر بندر جاسک کے عوام سے ملاقات کرنے کے بعد  بشاگردشہرروانہ ہو گئے ہیں. .....

/169